پاکستان مصر کو ہرا کر چھٹی بار ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کا چیمپئن بن گیا'وزیر اعظم کی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان مصر کو ہرا کر چھٹی بار ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کا چیمپئن بن گیا'وزیر ...
پاکستان مصر کو ہرا کر چھٹی بار ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش کا چیمپئن بن گیا'وزیر اعظم کی ٹیم کو مبارکباد

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مصر کو شکست دے کر پولینڈ میں کھیلی جانے والی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ جیت لی ہے،پاکستان نے یہ چیمپئن شپ چھٹی مرتبہ جیتی ہے'پاکستان کی جانب سے اسرار احمد اور عباس شوکت نے کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان کے تیسرے کھلاڑی احسن ایاز مصری حریف سے ہار گئے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسرار احمد اور عباس شوکت نے کامیابیاں حاصل کیں،فائنل میں پاکستان نے مصر کو دو۔ ایک سے شکست دی،پاکستان نے یہ چیمپئن شپ چھٹی مرتبہ جیتی ہے،پاکستان نے آخری بار یہ ٹائٹل 2008ءمیں حاصل کیا تھا،پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں امریکہ کو شکست دی تھی،قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے پر انتہائی خوش نظر آئی اور خوب جشن بھی منایا۔

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کامیابی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونیراسکواش کافائنل جیت کرٹیم نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا،ایئرچیف مارشل پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدربھی ہیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں