سیشن کورٹ نے منشیات کے کیسوں میں ضمانتیں کروانے کے بعد مفرور ہونے والے 30ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

سیشن کورٹ نے منشیات کے کیسوں میں ضمانتیں کروانے کے بعد مفرور ہونے والے ...
سیشن کورٹ نے منشیات کے کیسوں میں ضمانتیں کروانے کے بعد مفرور ہونے والے 30ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے منشیات کے کیسوں میں ضمانتیں کروانے کے بعد مفرور ہونے والے 30ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ڈائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔اس ضمن میں پولیس کو حکم دیا گیاہے کہ مذکورہ اشتہاریوںکو فوری گرفتار کیا جائے۔ سیشن جج کی عدالت میں منشیات کے مختلف کیس زیرسماعت ہیں جن میں ملزمان اپنی ضمانتوں کے بعد عدالت میں دوبارہ پیش نہیں ہوئے عدالت نے ملزمان کو طلب کیا ان کے وارنٹ جاری کئے گئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے مذکورہ تمام ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں، عدالت نے ملزمان کی گرفتاری تک ان کے کیسوں کو داخل دفتر کرتے ہوئے ریکارڈ روم میں بھجوا رکھا ہے۔ عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ جو ملزمان عدالتی اشتہاری ہیں ان کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

لاہور -