بوئنگ کمپنی نے وزیراعظم نواز شریف سے پی آئی اے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہارکردیا: مریم نوازکی ٹویٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی کو پوری قوت سے بحال کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بوئنگ کمپنی کے سی ای او نے بھی وزیراعظم کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میںمریم نواز نے کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی کے سی ای او نے وزیراعظم کو اپنے ایک خط میں پی آئی اے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کیلئے مزید بوئنگ فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔بوئنگ پی آئی اے کے طیاروں کو تبدیل کرنے کی خواہش مند ہے۔دوسری جانب وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ کمپنی کے نائب صدر اور سی ای او رے کونرنے ایک خط میں لکھا ہے کہ بوئنگ کمپنی پی آئی اے میں شامل777_300 ersکو 787ڈریم لائنر میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔اس سے مسافروں کو آرام دہ سہولت فراہم ہوگی۔انہوں نے اپنے خط میں وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ پی آئی اے کو جدید سہولیات سے آگاہ کرنے کیلئے بوئنگ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کریں۔اس سلسلے میں بوئنگ کمپنی اپنی تمام سروسز پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے اس خط پر متعلقہ اداروں کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔بوئنگ جیسی کمپنی کی جانب سے یہ پیش کش انتہائی اہم ہے ۔ یہ پیش کش پی آئی اے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے ہماری کوششوں کی عکاس ہے۔ واضح رہے کہ بوئنگ کمپنی اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو 1960سے شروع ہوا تھا۔ آج یہ تعلق بوئنگ 777کی شکل میں مضبوط ہو چکا ہے۔