سیشن کورٹ:قتل کے مجرم کو عمر قید،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں

سیشن کورٹ:قتل کے مجرم کو عمر قید،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں
سیشن کورٹ:قتل کے مجرم کو عمر قید،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں

  


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم ذوالفقار کو عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر اسے مزید 6ماہ کی قید کی سزابھگتنا ہوگی جبکہ عدالت نے مقدمہ میں شریک ادوسرے ملزم نیامت کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق دیرینہ دشمنی کی بنا پر ذوالفقار اور نیامت نے ناصر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔ عدالت نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایک مجرم ذوالفقار کو عمرقید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک دوسرے ملزم نیامت کو بری کردیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...