غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے والے پاسپورٹ آفس کے کلرک کے خلاف چالان پیش کردیا گیا

غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے والے پاسپورٹ آفس کے کلرک کے ...
غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے والے پاسپورٹ آفس کے کلرک کے خلاف چالان پیش کردیا گیا

  


لاہور(نامہ نگار)نیب نے پاسپورٹ بنا کر بیرون ملک بھجوانے اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے کلرک محمد اعظم اور دیگر 4افراد کا چالان احتساب عدالت میں پیش کردیا۔ملزمان محمد اعظم،ذیشان اعظم،عثمان اعظم، فیضان اعظم اور سعید اعظم پر کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔،عدالت میں پیش کئے گئے چالان کے مطابق محمد اعظم پر الزام ہے کہ وہ محکمے میں دفتری تھا بعد میں ترقی پا کر پاسپورٹ آفس میںکلرک لگا،جہاں سے وہ بیرون ملک کے لوگوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنا کر بھجواتا اور بھاری رقم وصول کرتا،اس طرح محمد اعظم نے بھاری رقم حاصل کی اور اس سے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں اثاثے بنائے،ملزم نے دیگر نامزد افراد کے نام پر جائیداد یںبنائیں،واضح رہے کہ اس ریفرنس میں محمد اعظم کو نیب نے گرفتار کرکے جیل بھجوا رکھا ہے۔

مزید : لاہور


loading...