پنھل خان اس دھرتی کے بہادر سپوت تھے، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے: نواز شریف

پنھل خان اس دھرتی کے بہادر سپوت تھے، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے: ...
پنھل خان اس دھرتی کے بہادر سپوت تھے، فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے: نواز شریف

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے نصیر آباد میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل پنھل خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنھل خان اس دھرتی کے بہادر سپوت تھے۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پنھل خان نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان اس ملک کیلئے قربان کی ۔ وہ اس ملک و قوم کیلئے شہید ہوئے ،  وزیراعظم نے ان کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ پنھل خان حفاظتی سامان نہ ہونے کے باوجود بم کو ناکارہ بناتے ہوئے آج شہید ہوگئے تھے اور انہوں نے بلوچستان کو  کسی بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...