چیف جسٹس پاکستان نے نیب میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کاازخود نوٹس لے لیا،سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان نے نیب میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کاازخود نوٹس لے ...
چیف جسٹس پاکستان نے نیب میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کاازخود نوٹس لے لیا،سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے نیب میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کاازخود نوٹس لے لیا ہے،سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے نیب میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کاازخود نوٹس لے لیا ہے،سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ،سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر بتایا کہ نیب کے گریڈ20،21کے32افسران میں سے16افسران ڈیپوٹیشن پرہیں،جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا ہے،ازخود نوٹس کیس کی اگست کے آخری ہفتے میں سماعت ہوگی،ازخود نوٹس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا حکم جاری کیا گیا،اٹارنی جنرل اور چیرمین نیب کوسماعت میں طلب کیا گیا ہے۔

غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے والے پاسپورٹ آفس کے کلرک کے خلاف چالان پیش کردیا گیا

مزید : جرم و انصاف