عالیہ کی اداکاری اور کامیابیوں پر فخر ہے لیکن اس کو ناکامی کا مزہ بھی چکھنا چاہئے: مہیش بھٹ

عالیہ کی اداکاری اور کامیابیوں پر فخر ہے لیکن اس کو ناکامی کا مزہ بھی چکھنا ...
عالیہ کی اداکاری اور کامیابیوں پر فخر ہے لیکن اس کو ناکامی کا مزہ بھی چکھنا چاہئے: مہیش بھٹ

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ہدایت کار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے میری بیٹی عالیہ بھٹ پر فخر ہے اس نے میری توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کیں لیکن اس کو ناکامی کا مزہ بھی چکھنا چاہئے تھا ۔

بھارتی میڈا ست گفتگو میں عالیہ بھٹ اور پوجا بھٹ کے والد نے کہا کہ عالیہ نے متعدد فلموں میں میری توقعات سے بڑھ کر پرفارمنس دی ۔ اڑتا پنجاب میں اس کی پرفارمنس دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ کپور اینڈ سنز ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا، 2سٹیٹس، ہائی وے جیسی فلمیں عالیہ کی اداکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان فلموں میں عالیہ کامیاب ہوئی لیکن اس کی ایک فلم شاندار ناکامی سے دوچار ہوئی جس سے اس نے ناکامی کا مزہ بھی چکھ لیا۔ میں بھی یہی چاہتا تھا کیونکہ ناکامی کا مزہ چکھے بنا کسی کی کامیابی دیرپا نہیں ہوتی۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اگر عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں کام کیلئے جانا چاہے تو میں اس کو سپورٹ کروں گا۔

مزید : تفریح