بھٹو ں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ میری ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

بھٹو ں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ میری ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
بھٹو ں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ میری ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

  


لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے انیٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ میری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ جس بھٹے پر چائلڈ لیبر کی شکایت ملی اس کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر روکنے کیلئے پنجاب حکومت بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو ماہانہ 1000روپے وظیفہ دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکول جانے والے بچوں کے خاندان کو 2000روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کتابیں، یونیفارم ، سٹیشنری اور دوسری اشیا مفت دی جا رہی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...