فنی تربیت کے نجی ادارے میں وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کی پروقار تقریب کا انعقاد

فنی تربیت کے نجی ادارے میں وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کی پروقار تقریب ...
فنی تربیت کے نجی ادارے میں وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کی پروقار تقریب کا انعقاد

  


لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے لاہور میںفنّی تربیت کے نجی ادارے میں ایک پُروقار تقریب میں وزیر اعظم کے ہنر مندپاکستان پروگرام کے تحت کامیاب ہونے والے طلباءوطالبات میں اسناد تقسیم کیں ۔ذوالفقار چیمہ نے اپنے خطاب کے دوران طلباءکو اپنی پرفیشنل زندگی میںمحنت اور دل لگا کر کام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ملک سے بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے فنّی وتکنیکی تعلیم اہم کردار ادا کر رہی ہے۔حکومت وہ ہنر فراہم کر رہی ہے جو سیکھ کر نوجوان باروزگار اورملک کے مفید شہری بن سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر سال لاکھوں نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق مفید ہنر فراہم کریں گے ۔ ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے سنہری مواقع حاصل ہوئے جس سے بے روزگاری کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ نوجوان مختلف تکنیکی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو اُبھار کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کالجوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے مفید ہنر سیکھنے کی طرف آئیں۔ ذوالفقار چیمہ نے نجی سکول کے زیراہتمام تربیتی کورس میں کامیاب ہونے والے نیوٹیک کے طلباءوطالبات کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر پچھلے سال تربیتی کورس مکمل کرنے والے طلباءو طالبات نے بتایا کہ انہیں اس تربیت کی بناءپر بہت اچھی نوکریاں مل گئی ہیں اور وہ اپنے کنبے کی کفالت کے قابل ہوگئے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...