کراچی میں فائرنگ ، گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی جاں بحق، ڈان نیوز کے 2کارکن زخمی

کراچی میں فائرنگ ، گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی جاں بحق، ڈان نیوز کے 2کارکن زخمی
کراچی میں فائرنگ ، گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی جاں بحق، ڈان نیوز کے 2کارکن زخمی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 2سگے بھائی جاں بحق، ڈان نیوز کے 2کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی شہر کے علاقے قائدآباد میں فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ڈان نیوز کے 2کارکن زخمی ہوگئے ہیں،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کورنگی ویٹا چورنگی میں فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں 2سگے بھائی جاں بحق جان کی بائی ہارگئے ہیں۔

پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں ، چار غیر ملکیوں سمیت 16مشکوک افراد گرفتار

پولیس کے مطابق جاںبحق ہونیوالے بھائیوں کی شناخت بابر اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے،دونوں بھائی پرچون کی دکان بند کرکے گھر جارہے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : جرم و انصاف