لڑکوں نے بے انتہا محنت کی،سات سال بعد سکواش کا ٹائٹل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قمر زمان، امجد خان

لڑکوں نے بے انتہا محنت کی،سات سال بعد سکواش کا ٹائٹل جیتنے پر قوم کو مبارکباد ...
لڑکوں نے بے انتہا محنت کی،سات سال بعد سکواش کا ٹائٹل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قمر زمان، امجد خان

  


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور جونیئر ورلڈ کپ جیتنے والی سکواش ٹیم کے منیجر قمر زمان اور کوچ امجد خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے یہ ٹائٹل جیتنے پر میں پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں ۔

روزنامہ” پاکستان “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان اور امجد خان نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں ہمارے بچوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور ہم نے یہ ٹائٹل سات سال بعد جیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن ، ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت دوسرے افراد نے بہت زیادہ محنت کی۔ایئر چیف صاحب کی دلی خواہش تھی کہ پاکستان اس ٹائٹل کو دوبارہ حاصل کرے جس کیلئے تمام لوگوں نے بے پناہ محنت کی۔اس موقع پر پاکستان کیلئے یہ ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں عباس شوکت اور اسرار احمد نے کہا کہ قوم کی دعاوں سے یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ہماری کامیابی میں کوچ امجد خان اور منیجر قمر زمان کا بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں مصری کھلاڑیوں سے انتہائی سخت مقابلہ تھا جس میں ہم قوم کی دعاوں سے کامیاب ہوئے۔

مزید : کھیل


loading...