سٹیٹ بینک ،ا یکسچینج مارکیٹ اور کرنسی میں ہونے والی غیر قانونی نقل وحرکت کو قابو میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے:اسحاق ڈار

سٹیٹ بینک ،ا یکسچینج مارکیٹ اور کرنسی میں ہونے والی غیر قانونی نقل وحرکت کو ...
سٹیٹ بینک ،ا یکسچینج مارکیٹ اور کرنسی میں ہونے والی غیر قانونی نقل وحرکت کو قابو میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے:اسحاق ڈار

  


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے سٹیٹ بینک ا یکسچینج مارکیٹ اور کرنسی میں ہونے والی غیر قانونی نقل وحرکت کو قابو میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے  سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمودوتھرا کے ساتھ اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی ،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سٹیٹ بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں سمیت غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے اچھے نتائج نکلے ہیں، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کو مزید جامع بنایا جائے۔ وزیر خزانہ نے سٹیٹ بینک حکام کواس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...