حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے:سینیٹر اسحاق ڈار

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے:سینیٹر ...
حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے:سینیٹر اسحاق ڈار

  

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمای کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے  سٹی گروپ کے مڈل ایسٹ اور افریقہ کے سی ای او عتیق الرحمن کی زیر قیادت آئے ہوئے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی، سٹی گروپ کے سی ای او عتیق الرحمان نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت مڈل ایسٹ ایسٹرن اور افریقن ممالک کے مقابلے میں بہتر پرفارم کررہی ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک میں ایک اہم ملک بن گیا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع مواقع پیدا ہورہے ہیں، پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں ڈویلپمنٹ اور معاشی انڈیکٹرز میں میں اہم پرفارمنس دکھائی ہے ۔ وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور وحوض کیا ، امن وامان کی صورتحال کی بہتر صورتحال کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کئی انٹرنیشنل اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔ اس دوران وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کام کررہی ہے اور آئندہ دو سالو ں میں ترقی کے ریٹس کو بڑھایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سٹی گروپ ملک میں سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے اس دوران وزیر خزانہ نے سٹی گروپ کے حکام کا معاشی مشکلات میں پاکستان کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

مزید : اسلام آباد