ٹی او آر ز ے متعلق اپوزیشن موقف پر قائم،متحدہ کی علیحدگی سے حکومت اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹی او آر سے متعلق اپوزیشن اور حکومت اور اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں،متحدہ کی علیحدگی سے حکومت اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہٹی او آر ز ے متعلق اپوزیشن اور حکومت اور اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں،کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،پاناما لیکس پر ایم کیو ایم کا موقف وہی ہے جو شروع میں تھا،متحدہ نے ناانصافیوں کی بات کبھی بھی نہیں کی ،ایسا تو بات اسمبلی میں اٹھاتے،ایم کیو ایم کے جائزمطالبات کو اسمبلی میں اٹھایا جائے گا،متحدہ کی علیحدگی سے حکومت اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی ہے،ایم کیو ایم کو واپس آنا چاہیے۔
حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ کرپشن کے خاتمہ کی راہ میں رکاوٹ،افغان مہاجرین کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز بلند کریں گے :سینیٹر سراج الحق
ایم کیو ایم کے رہنماءندیم نصرت میری ذاتی رائے پر فیصلے ہوں تو کل ہی اسمبلیوں سے استعفے دے دیے جائیں،ٹی او آر ز کمیٹی میں شمولیت کی وجہ سے مسائل حل نہیں کرپارہے،پارٹی کارکنان کی نظر میں گرفتاریاں سب سے بڑا مسئلہ ہے،اپنے تحفظات سے اپوزیشن کو آگاہ کرچکے ہیں،اطلاعات ہیں وسیم اختر پر نئے نئے مقدمات بنائے جارہے ہیں،ایک دو روز میں ایم کیو ایم کا لائحہ عمل سامنے آ جائیگا۔