ملائشیا کا لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرا بحری جہاز اغوا

ملائشیا کا لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرا بحری جہاز اغوا
ملائشیا کا لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرا بحری جہاز اغوا

  

کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا کے لاکھوں لیٹر ڈیزل سے بھرے مال بردار بحری جہاز کو اغواکر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ تان جنگ پیلےپاس بندر گاہ سے نکلنے والے مال بردار جہاز ویر ہارمونی کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے جو اس وقت انڈونیشیا کے پانی میں باتم کے مقام پر موجود ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں 9 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر بنتی ہے۔ملائشین حکام کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جہاز کو کس نے ہائی جیک کیا اور ان کے مقاصد کیا تھے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس بندرگاہ کے قریب سے پہلے بھی بحری جہازوں کے غائب ہونے کے واقعات ہوئے تھے ۔ شبہ ہے کہ ان جہازوں کو بحری قذاق اغوا کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی