اپوزیشن جماعتیں حقیقی احتساب نہیں چاہتیں،عمران حکومت گرانا چاہتے ہیں ،دیکھتے ہیں کہ وہ کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں:دانیال عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حقیقی احتساب نہیں کرنا چاہتیں ،وہ پانامہ لیکس پر صرف سیاست چمکا رہی ہیں، عمران خان نے پھر سے حکومت ہٹانے کا دعویٰ کیا ہے دیکھتے ہیں اب وہ اپنے دعوے کو پورا کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف وزیراعظم کے لئے قانون بنانا چاہتی ہے اور کسی کے لئے نہیں، اپوزیشن کو مل بیٹھ کر سب لوگوں کے احتساب کے لئے قانون بنانے کی دعوت دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف پانامہ لیکس تحقیقات کے لئے ضابطہ کار بنانا چاہتی ہے ،مگر پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نوازشریف کا نام نہیں ہے،یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حقیقی احتساب نہیں کرنا چاہتیں ،وہ پانامہ لیکس پر صرف سیاست چمکا رہی ہیں۔