تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کیا، بھرپوراندازمیں دلائل پیش کریں گے:سردار لطیف کھوسہ

تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کیا، بھرپوراندازمیں ...
 تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کیا، بھرپوراندازمیں دلائل پیش کریں گے:سردار لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اورماہرقانون سردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن نے وزیراعظم کونوٹس جاری کیا،6ستمبرکوالیکشن کمیشن میں بھرپوراندازمیں دلائل بھی پیش کریں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ،وفاقی وزراء کووضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے، الیکشن کمیشن میں وہ اپنے دلائل پیش کریں گے،ہم اس کاجواب دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے اس لئے انہیں طلب کرنے کانوٹس جاری کیاکہ کمیشن کے سامنے اصل حقیقت رکھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس ایک غیرملکی مصدقہ دستاویزات ہے جوناقابل تردیدہے، پانامہ لیکس کی دستاویزات وزیراعظم نے تسلیم کرلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہئے ،ہم نے ساری عدالتوں سے کیسزمیں بریت حاصل کرلی ہے۔ نوازشریف ایک کیس دکھادیں جس میں انہوں نے عدالت سے بریت حاصل کی ہو ۔انہوں نے کہاکہ انصاف دلانے کیلئے پیپلزپارٹی پارلیمینٹ کے اندراورباہردباؤڈالے گی۔

مزید :

قومی -