پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا پہلا امتحان: آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچ آج ہوگا

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا پہلا امتحان: آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچ آج ہوگا
پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا پہلا امتحان: آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچ آج ہوگا

  


ڈبلن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف  ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کے بعد اب پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا آج سے امتحان شروع ہورہا ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ آئرلینڈ کی ٹیم ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ آئرش ٹیم ایک بار پھر 2007کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرے گی جب اس نے ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کوچ باب وولمر کی بھی پراسرار موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد پاکستان اور آئرلینڈ میں چار میچ ہوئے ہیں جو تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...