اچھرہ میں لیسکو کی مین تار ٹوٹنے سے 4 راہگیر زخمی ،عوام کا لیسکو حکام کے خلاف شدید احتجاج

اچھرہ میں لیسکو کی مین تار ٹوٹنے سے 4 راہگیر زخمی ،عوام کا لیسکو حکام کے خلاف ...
اچھرہ میں لیسکو کی مین تار ٹوٹنے سے 4 راہگیر زخمی ،عوام کا لیسکو حکام کے خلاف شدید احتجاج

  

لاہور (نیوز ڈیسک) اچھرہ کے علاقہ میں لیسکو کی مین تار ٹوٹنے سے 4اہگیر زخمی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تارٹوٹنے سے پورہ علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ۔ واقعہ کے خلاف علاقہ مکنوں نے شدید احتجاج کیا اور لیسکو کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔

بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ مقبول روڈ پر لیسکو کی مین تار ٹوٹ کر نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں نیچے سے گزرنے والے 4اہگیر زخمی ہو گئے جن کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تار ٹوٹنے سے پورہ علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ۔ واقعہ کے بعد شہریوں نے لیسکو کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی متعدد بار لیسکو حکام کو کہا ہے کہ وہ بجلی کی تا روں کی مرمت کروائیں لیکن کوئی کان نہیں دھرتا جبکہ اب بھی واقعہ کی اطلاع کر نے کے باوجود لیسکو حکام کئی گھنٹوں بعد اپنی مر ضی سے پہنچے ہیں ۔

مزید : لاہور