سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 284ارب ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 284ارب ڈوب گئے
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 284ارب ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 1389 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 899 پر آگیا ،سرمایہ کاروں کے 284 ارب روپے ڈوب گئے۔منگل کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 3 فیصد تک گر گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کار بے یقینی کی صورتحال میں نظر آئے۔دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی آئی اور انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 45 ہزار 138 کی سطح پر آگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس ایک مرتبہ بہتر ہوکر 45 ہزار تک جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ مزید نیچے آئی اور 100 انڈیکس 3 فیصد تک گر گیا۔مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار 389 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور انڈیکس 43 ہزار 899 کی سطح پر بند ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث آج سرمایہ کاروں کے 284 ارب روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 218 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6 ارب 88 کروڑ 64 لاکھ 65 ہزار 364 روپے ہے۔

مزید :

بزنس -