حسین نواز کے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری رابطے ، نجی ٹی وی نے دستاویزات دکھادیں

حسین نواز کے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری رابطے ، نجی ٹی وی نے دستاویزات ...
حسین نواز کے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری رابطے ، نجی ٹی وی نے دستاویزات دکھادیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے نا اہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری روابط کا انکشاف کمپنی ہل میٹل کی بھارت میں کاروباری روابط کی دستاویزات نجی ٹی وی پروگرام میں دکھا دی گئیں۔

نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سینئر صحافی نے کہا کہ حسین نوا ز بھارت سے ہیوی مشینری اور فرنس امپورٹ کرتے رہے۔ سٹیل ملز کی مشینری منگوانے کیلئے بھارتی کمپنیوں سے معاہدے کئے سعودی عرب کے لراجی بنک سے بھارتی کمپنی کو ادائیگی کی گئی۔ سعودی ہالینڈی بینک سے بھی بھارتی کمپنی کو ادائیگی کی گئی۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ حسین نواز کی اس ہل میٹل کمپنی سے نواز شریف کو بڑی بڑی رقوم بھیجی جاتی رہیں۔ یکم جولائی 2009 ءسے 17 اگست 2010 ءتک مختلف بھارتی کمپنیوں کو ادائیگی کی گئی۔ 10 جنوری 2010 ءکو بھارتی کمپنی نے ہل میٹل کابل بینک کو بھیجا جس پر بینک نے خط لکھ کر حسین نواز سے پوچھا کہ آپ کا بل بھیجا گیا ہے ادائیگی کی اجازت دی جائے۔ الراجی بینک سعودیہ میں نواز شریف ، حسین نواز اور مریم نواز کے اکاﺅنٹس ہیں۔

مزید : اسلام آباد