’میں بہت اُداس ہوں کیونکہ میری شادی پر منگیتر نے مجھے یہ تحفہ دیا‘ ایسا کونسا مہنگا ترین تحفہ تھا جس نے دلہن کو اُداس کردیا؟ جان کر انٹرنیٹ صارفین خاتون کو گالیاں دینے پر اُترآئے
لندن(نیوز ڈیسک)اگر کسی دلہن کو شادی کے موقع پر قیمتی انگوٹھی تحفے میں مل جائے تو اسے کافی خوش ہونا چاہئیے، اگر وہ اس برطانوی دلہن کی طرح لالچی نہیں جسے اس کے دلہے نے دو لاکھ کی انگوٹھی پہنائی مگر وہ شکوہ کرنے سوشل میڈیا پر چلی آئی۔ تو ایسی ناشکری کو دلہن کو انٹرنیٹ صارفین سے بھی سوائے لعن طعن کے کیا مل سکتا تھا۔
انگوٹھی کا تحفہ ملنے کے بعد ویب سائٹ ’ممز نیٹ‘ کا رخ کرنے والی اس خاتون کہنا تھا کہ ”مجھے میرے دولہے نے یہ انگوٹھی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت صرف 1300 پاﺅنڈ (تقریباً 2 لاکھ روپے) ہے۔ اسے دیکھ کر مجھے شدید مایوسی ہوئی ہے۔ نہ صرف اس کا رنگ اچھا نہیں ہے بلکہ مجھے اس بات پر حیرانی ہے کہ اچھی خاصی آمدنی والے شخص نے مجھے اتنی سستی انگوٹھی کیوں دی ہے۔“
نوجوان لڑکی کی سڑک کنارے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش، لیکن قبول کرتے ہی لڑکے نے کیا کام کردیا؟ دیکھ کر ہر لڑکی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں
خاتون شاید ہمدردی کی توقع کر رہی تھی لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اپنی شادی سے زیادہ انگوٹھی کے بارے میں فکر مند ہے اور بے حد لالچی پن کا مظاہر کر رہی ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا کہ اگر اسے انگوٹھی کی بناوٹ اور رنگت پسند نہ آتی تو بات سمجھ میں آنے والی تھی لیکن اس کی قیمت کے بارے میں شکایت کرنا محض لالچ کو ظاہر کرتا ہے۔