دفتر کے ملازمین صبح کام پر آئے تو دروازہ کھولتے ہی دیکھا کہ سامنے ایک چیتا بیٹھا تھا، یہ دفتر میں کہاں سے اور کیسے آگیا؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی منہ حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ جائے گا

دفتر کے ملازمین صبح کام پر آئے تو دروازہ کھولتے ہی دیکھا کہ سامنے ایک چیتا ...
دفتر کے ملازمین صبح کام پر آئے تو دروازہ کھولتے ہی دیکھا کہ سامنے ایک چیتا بیٹھا تھا، یہ دفتر میں کہاں سے اور کیسے آگیا؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی منہ حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ساﺅپالو(نیوز ڈیسک) اکثر ملازمین کے لئے صبح صبح دفتر جانے کا خیال ہی کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں ہوتا لیکن اگر دفتر میں ایک خونخوار چیتا بھی ان کے استقبال کو بیٹھا ہو تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ بیچارے ملازمین کے خوف کا کیا عالم ہو گا۔ یہ خوفناک منظر برازیل کے شہر ساﺅ پالو میںا یک فیکٹری کے ملازمین کو اس وقت دیکھنا پڑ گیا جب وہ دفتر میں داخل ہوئے اور دیکھا کہ وہاں ایک ڈیسک کے نیچے واقعی ایک اصلی چیتا بیٹھا ہوا تھا۔

’میں گھر پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کوئی چیز گرنے کی آواز آئی، اپنے لان میں جاکر دیکھا تو گھاس سے دھواں نکل رہا تھا، اور یہ چیز پڑی جل رہی تھی‘ آدمی کے گھر میں اچانک کیا چیز جلتی ہوئی آگری؟ جان کر دنیا بھر کے سائنسدانوں کے ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک کے نیچے خطرناک جانور کو بیٹھے دیکھ کر فیکٹری ملازمین کی چیخیں نکل گئیں اور وہ باہر کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے۔ ان کی خوش قسمتی تھی کہ چیتے نے ان کا پیچھا نہیں کیا۔ ملازمین نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو فون کر کے بلایا، جنہوں نے خاصی تگ و دو کے بعد چیتے پر قابو پایا۔ اس دوران چیتا خوفناک انداز میں غرا کر وہاں موجود لوگوں کو خوب ڈراتا رہا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ غالباً یہ چیتا اردگرد کے جنگلوں میں لگی آگ کی وجہ سے شہری علاقے کی جانب آ نکلا تھا، البتہ یہ بات ان کے لئے بھی حیرت کا باعث تھی کہ اسے کسی نے بھی اس جانب آتے ہوئے دیکھا نہیں تھا اور یہ آرام سے دفتر کے اندر داخل ہو گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس