شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے ...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بات ڈوکلام سے افواج نکالنے کے بعد ہی ہوگی:وزارت خارجہ چین

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون،مدینہ کالونی سے ڈکیٹ گروہ کے 3ملزمان ،اورنگی سے سٹریٹ کرائم میں ملوث اشفاق گل جبکہ ایک اور چھاپہ مارکارروائی میں 2ملزمان کو دھر لیاگیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان کی شناخت فرید اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انکا تعلق ایم کیو ایم لند ن سے ہے اور شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ،تاہم رینجرز نے زیر حراست ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : کراچی