دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی

دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی
دی کپل شرما شو میں سدھو کی جگہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی چینل سونی کے مشہور پروگرام ’دی کپل شرما‘میں نجوت سنگھ سدھو کی جگہ اب اداکارہ ارچناپورن سنگھ نے لے لی۔

تفصیلات کے مطابق نجوت سنگھ سدھو کی بیماری کی وجہ سے مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی کپل شرما شو‘میں نظر نہیں آئے گے ،جبکہ ان کی جگہ کپل کی بہترین دوست ارچناپورن سنگھ ہوں گی۔

ارچناپورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سدھو جی کی بیماری کی وجہ سے اس شو کی کچھ اقساط میں نظر نہیں آئیں گے ،لیکن جیسے ہی وہ ٹھیک ہو جائیں گے تو وہ اپنی کرسی پر براجمان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس نے گلوکارہ حمیراارشد سے جھگڑا کر نے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر شوہر احمد بٹ کو حر است میں لے لیا

ارچنا کا کہنا تھا کہ کپل نے مجھے شوسے قبل فون کیا ،جس میں انہوں نے مجھے سدھوصاحب کی بیماری کا بتایا چونکہ میرا کپل سے بہت پرانا تعلق ہے اسی وجہ سے میں اس کومنع نہیں کرسکتی تھی اسی وجہ سے میں نے اس شو کی چند اقساط کرنے کی حامی بھر لی ہے۔تاہم وہ دعا گو ہیں کہ سدھو جلد صحت یاب ہو کر واپس اپنے شو میں آجائیں۔

مزید : تفریح