دوسری شادی کیوں کی؟ بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

دوسری شادی کیوں کی؟ بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا
دوسری شادی کیوں کی؟ بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماں کا دوسری شادی کرنا اس کا سب سے بڑا جرم بن گیا، دوسری شادی کرنے والی خاتون کو کم سن بیٹی سمیت اس کے اپنے ہی بیٹے نے قتل کردیا جبکہ اس کا بیٹا اور بھتیجا اس وقت مفرور ہے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوﺅں سے قتل کی تفتیش شروع کرد ی ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کرنے والی خاتون کو لاہور میں قتل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتولہ کے سگے بیٹے اور بھتیجے نے غیرت کے نام پر ماں اور سوتیلی بہن کو موت کے گھاٹ اتارا ، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی۔شبانہ کو تیز دھارآلے سے گھر کی بالائی منزل پر قتل کیا گیا ، جبکہ 5 سالہ علیہہ کی پھندا لگی لاش صحن سے ملی مقتولہ نے دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لیکر رفیق نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی ، جبکہ مقتولہ کا بیٹا اور بھتیجا اس سے ملنے آتے رہتے تھے۔واردات کے بعد مقتولہ کا بیٹا اویس اور بھتیجا شہباز منظر سے غائب ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلووں پر واقعے کی تفتیش جاری ہے۔مقتول ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئیں جبکہ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کرکے رفیق کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف