پولیس کاخانیوال میں سرچ آپریشن، 9افراد گرفتار، 38لیٹر شراب برآمد

پولیس کاخانیوال میں سرچ آپریشن، 9افراد گرفتار، 38لیٹر شراب برآمد
پولیس کاخانیوال میں سرچ آپریشن، 9افراد گرفتار، 38لیٹر شراب برآمد

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس نے خانیوال میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9افرادکو گرفتار کرکے 38لیٹر شراب آمد کر لی۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں ، ایم کیو ایم لندن کے ملزمان سمیت 6افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیروالا اور بستی بہاولپور میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران 31سے زائد گھروں، مسافرخانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی جبکہ 37مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔پولیس نے آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے 38لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید قانوچارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیاگیاہے۔

مزید : خانیوال