لیومن سوفٹ ٹیکنالوجی کا فون پے کیساتھ اشتراک

لیومن سوفٹ ٹیکنالوجی کا فون پے کیساتھ اشتراک

لاہور(پ ر)ریٹیل سوفٹ وئیر بنانے والی صف اول کی کمپنی لیومن سوفٹ ٹیکنالوجی نے اپنے معزز کسٹمرز کے لئے پے فون کے اشتراک سے ایک نئی سہولت متعارف کر وائی ہے ۔ڈیجیٹل پیمنٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیومن سوفٹ نے اپنے کسٹمرز کے لئے موبائل فون کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی سہولت کا اجراء کیا ہے ۔اس سہولت کا اجراء لیومن سوفٹ اور فون پے کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے ۔اب کینڈلا یوزرز اپنے کسٹمرزسے موبائل ایپ کے ذریعے رقم وصول کر سکتے ہیں۔اِس نئی سہولت کو گفٹ واچر ، ڈسکاؤنٹ کارڈ اور لائلیٹی کارڈ کی مہم میں باآسانی ستعمال کیا جا سکتا ہے ۔

کینڈلا میں اس موبائل ایپ کے ذریعے وصول کی گئی رقم کی علیحدہ رپورٹ بھی موجود ہے ۔

لیومن سافٹ کے سی ای او جناب عبدالعزیزنے کہا کہ’’ ہم کینڈلا کو فون پے کے ساتھIntegrate کرتے ہوئے بہت پُر اُمید ہیں۔اب ہمارے کسٹمرز با آسانی موبائل کے ذریعے رقم وصول کر سکیں گے۔ فون پے کیساتھ اشتراک اور اِس نئی سہولت کے ذریعے ریٹیل بزنس میں ایک بہتری آئیگی اور ریٹیلرز اِس خصوصی سہولت سے بھر پور بہت فائدہ اُٹھا سکیں گے۔‘‘

مزید : کامرس