گلاکسو سمتھ کلائن کے خالص منافع میں چھ ماہ کے دوران 140 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) گلاکسو سمتھ کلائن کنزیومر ہیلتھ کیئر پاکستان لمیٹڈ( جی ایس کے سی ایچ) نے رواں سال2017ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران161 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں جاری سال میں جنوری تا جون2017ء کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں140 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق بعد از ٹیکس نفع میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی میں بھی120فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
zuh/jav/msb 0912