چین کے تجارتی بینکوں سے 825.5 ارب یوان کے نئے قرضے جاری

چین کے تجارتی بینکوں سے 825.5 ارب یوان کے نئے قرضے جاری

بیجنگ (آن لائن)چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران تجارتی بینکوں نے 825.5 ارب یوان کے نئے قرضے جاری کیے تاہم یہ جون کی نسبت کم رہے جس کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے قرضوں بارے احتیاطی تدابیر کی ہدایات ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران تجارتی بینکوں نے کاروباری و دیگر مقاصد کیلئے 825.5 ارب یوان ( 123.7 ارب ڈالر) کے نئے قرضے جاری کیے۔قرضوں کی مالیت جون میں جاری کردہ قرضوں (1.54 ٹریلین یوان ) کی نسبت کم رہی جس کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے نئے قرضوں کے دیوالیہ پن کے خدشات کو کم سے کم رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔جولائی کے دوران سب سے زیادہ قرضے گھروں کی تعمیر یا رہن کی بنیاد پر جاری کیے گئے جن کی مالیت 561.6 ارب یوان رہی جو کہ جولائی کے اس بنیاد پر جاری کردہ قرضوں کی مالیت 738.4 ارب یوان رہی تھی۔اس شعبے کیلئے قرضوں کا اجرا کل جاری کردہ قرضوں کا 68 فیصد رہا ۔

جون کے دوران اس شعبے کیلئے جاری کردہ قرضے کل جاری قرضوں کا صرف 48 فیصد رہے تھے۔#/s#

*****

مزید : کامرس