بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی افتتاحی تقریب کے دوسرے روز فیملی میلہ

بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی افتتاحی تقریب کے دوسرے روز فیملی میلہ

لاہور(پ ر)الرحمن ڈویلپرزپراپرٹی کے پراجیکٹ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی افتتاحی تقریب کے دوسرے روز فیملی میلہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں بچوں کے لیے مفت تفریح ، فیملیز کے لیے رنگارنگ پروگرام منعقد کیے گئے جب کہ آنے والی فیملیز کوصبح کالاہوری ناشتہ اور دن کو مفت فوڈ بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پر بسم اللہ فارم ہاؤسز کی پوری ٹیم متحرک رہی اور آنے والے مہمانوں کا ہردم خیال رکھا گیا۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں نے الرحمن ڈویلپرز کے پراجیکٹ بسم اللہ فارم ہاؤسز کو خوب سراہا اور اس پراجیکٹ کے آغاز پر خوشی کااظہار کیا ہے ۔ دو روزہ تقریبات میں الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد، منیجنگ ڈائریکٹر میاں مشتاق اور میاں رزاق، میڈیا ایڈوائزر ملک ظہیر رفیق، میڈیا منیجر محمد سلیم سجاد، بریگیڈئیر (ر) خادم حسین، بریگیڈئیر (ر) خالد حسین شریک رہے ۔ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار پراجیکٹ منیجر طارق باجوہ مکمل طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ متحرک رہے۔ تقریب میں آئے ہونے مہمانوں میں چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد نے تحائف تقسیم کیے ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ الرحمن ڈویلپرز کا کلرکہار کے سیاحتی مقام پر یہ پراجیکٹ شاندار منصوبہ ہے جس سے بلاشبہ پورے پاکستان میں رہنے والے افراد بھرپورفائدہ اٹھا کر اپنی مرضی کا لائف اسٹائل انجوائے کرسکتے ہیں۔

الرحمن ڈویلپرز کا نام انتہائی معتبر ہے جہاں کسٹمرز اپنا سرمایہ محفوظ سمجھتے ہیں ۔اس پراجیکٹ کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں پر ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی اور شہری آلودگی سے پاک اور قدرتی مناظر، کلرکہار جھیل کے قریب ترین ، لاہور اسلام آباد موٹروے سے منسلک پُرسکون طرز زندگی کا ضامن ہے۔ کلرکہار میں جاری یہ دو روزہ تقریبات پیر کی شام کو اختتام پذیر ہوئیں۔

مزید : کامرس