سینئر بینکر گلستان ملک اپنا بینک لمٹیڈ کے مستقل صدر مقرر

سینئر بینکر گلستان ملک اپنا بینک لمٹیڈ کے مستقل صدر مقرر

لاہور (کامرس رپورٹر ) نجی شعبے کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مائیکروفنانس بینک اپنا بینک لمٹیڈنے ملک کے ممتاز ترین اور سینئر بینکر گلستان ملک کو اگلے تین سال کے لئے بینک کا صدر اور سی ای او مقر رکر دیا ہے جن کے تقرر کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے گزشتہ روز دی اپنا بینک کی برانچز ملک بھر کے اہم شہروں اور قصبو ں میں کام کر رہی ہیں بینک خاص کر پسماندہ علاقوں میں آسان شرائط پر چھوٹے قرضوں کے اجراء کے ذریعہ سے روز گار کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔اپنا بینک کے نو منتخب صدر گلستان ملک بینکنگ سیکٹر میں وسیع تجربہ کے حامل پیشہ وار بینکر اور ماہر مالیات ہیں جو اس سے قبل حبیب بینک ،سٹی بینک ،یونائٹیڈبینک اورزرعی ترقیاتی بینک میں نمایاں اور سینئر پوزیشنز پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں انہوں نے اپنے تقرر کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی انتہائی صلاحیتوں سے خدمات سر انجام دیں گے اور بہترین حکمتِ عملی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنا بینک کو ایک بہترین اور صارف دوست بینک بنائیں گے۔

مزید : کامرس