فاؤنڈرز گروپ کے خصوصی اجلاس کا موثر فیڈ بیک آیا:عہدیداران

فاؤنڈرز گروپ کے خصوصی اجلاس کا موثر فیڈ بیک آیا:عہدیداران

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فاؤنڈرز گروپ )کے رہنماؤں نے کہاہے کہ سالانہ الیکشن 2017-18 کے حوالے سے فاؤنڈرز گروپ کے خصوصی اجلاس کا موثر فیڈ بیک آیا ہے اور چیمبرز کے بہت سارے ممبران نے فاؤنڈرز گروپ میں شمولیت کے لئے رابطہ بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈرز گروپ کی سلیکشن کمیٹی ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پڑھے لکھے ،تجربہ کار اورمارکیٹوں میں زیادہ اثر ورسوخ رکھنے والے ممبران کو ہی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے منتخب کیا جائے گا۔اس حوالے سے بہت ساری درخواستیں بھی آنا شروع ہو گئی جس کا حتمی فیصلہ فاؤنڈرز گروپ کی نامزد چیمبراور ایسوسی ایٹ کلاس کی کمیٹی کرئے گئی۔ چیمبر اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار اپنے درخواستیں اور سی وی پروفائل20اگست تک فاؤنڈرز گروپ کی بنائی گئی کمیٹی کو جمع کرواسکیں گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا گروپ ملک کی صنعت و تجارت کے مسائل حل کرنے اور معیشت کی بہتری کیلئے اپنی کاوشیں اور میرٹ کی پالیسی کو جاری رکھیں گا۔

مزید : کامرس