تین روزہ مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری ٹریڈ فیئر 9 ستمبر کو شروع ہوگا

تین روزہ مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری ٹریڈ فیئر 9 ستمبر کو شروع ہوگا

لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چینی ادارہ ،لِن یے ٹریڈ سٹی کے زیر اہتمام پہلا تین روزہ مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری ٹریڈ فیئر 9 ستمبر کو شروع ہوگا اور 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔۔ یہ ٹریڈ فئیر ایک انتہائی اہم نوعیت کی وسیع نمائش ہے جس سے دونوں ممالک کے مشینری مینوفیکچررز کو کاروباری اشتراک عمل کا سنہری موقع فراہم ہو گا۔ اس نمائش کو عملی شکل دینے میں پاکستان سے پاک چین جوائینٹ چیمبر کے ساتھ ساتھ ای کامرس گیٹ وے کی کاوشیں بھی شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے نمائش کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ، چیمبر کے نائب صدرمعظم گھرکی اور نمایش کے چینی آرگنائزر مسٹر فا بھی موجود تھے۔ پاک چین چیمبر کے صدر مسٹر وانگ نے بتایا کہ اس صنعتی تجارتی نمائش کا بنیادی مقصد پاکستان کے سرمایہ کاروں کو چین کی اعلیٰ ترین کمپنیوں کیساتھ متعارف کرانا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے اس نمائش میں 250 سے زائد چینی کمپنیاں شمولیت اختیار کر رہی ہیں جوکہ مکینیکل اور الیکٹریکل مشینری کی مینوفیکچرنگ صنعت میں دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ پاکستانی کمپنیاں اس ٹریڈ فئیر کے ذریعے چینی کمپنیوں کے وسیع تجربے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھانے کے قابل ہو سکیں گی۔ چینی آرگنائزر مسٹر فاء نے آگاہ کیا کہ اس صنعتی تجارتی صنعت میں 250 سے زائد چینی کمپنیا ں شامل ہو رہی ہیں جو کہ کنسٹرکشن مشینری، ایکو وہیکلز، واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی،پریسیین مشینری الیکٹرو کیمیکلز مشینری، الیکٹرک اپلائنسز، ہاؤس ہولڈ مشینری، بلڈنگ میٹریل مشینری، پلاسٹک انڈسٹری، لیزر پرنٹنگ مشینری، ہائڈرالک پریشرمشینری، ، وغیرہ کے علاوہ تمام شعبہ ہائے صنعت سے وابستہ مینو فیکچرنگ کمپنیاں شامل ہیں ۔

۔چیمبر کے سیکٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے مزید بتایا کہ یہ نمائش پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے چین کے ساتھ کاروبار کی راہوں کو مزید ہموار اور وسیع کرے گی، اُنہوں نے اس ضمن میں چیمبر کے صدر وانگ زہائی کی کاوشوں کو سراہا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے پاک چین چیمبر اس نمائش کے آرگنائزر کی براہِ راست پاکستانی کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ میٹنگز کر روا رہاہے تاکہ کمپنی مالکان اور سرمایہ کار از خود اپنے لئے اس نمائش میں موجود کاروباری مواقعوں کے بارے میں آگاہی لے سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیو ں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت سے ہمارے چینی بھایؤں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں پاکستان میں ایسے ٹریڈ فئیرز کا نعقاد بڑی خوش دلی سے کریں گے۔

مزید : کامرس