پاکستان کی معاشی پیش رفت دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہی ہے : پیاف

پاکستان کی معاشی پیش رفت دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہی ہے : پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان اندسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ مثبت معاشی اصلاحات اور اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں9فیصد اضافہ سے معیشت مستحکم ہوگی۔ ملک میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان کی معاشی پیش رفت دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔سی پیک ،اقتصادی زونزکے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا.جبکہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین6ممالک میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی مثبت اثر پڑا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمرہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ گزشستہ چند سالوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور منصوبہ کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے ۔اور دنیا بھر سے بڑی بڑی اور معروف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔ سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ حکومتی پالیسیوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مظہر ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک کے اندر نئی صنعتوں کے قیام سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور اس سے نہ حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا بلکہ پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

مزید :

کامرس -