خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.7فیصد اجافہ ہوا ، وفاقی ادارہ شماریات

خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.7فیصد اجافہ ہوا ، وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2016-17ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں1.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات5.55 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2017ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں5.4 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 443.29 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2016ء کے دوران برآمدات سے420.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں7.14 فیصد کی کمی سے برآمدات5.46 ارب ڈالر تک کم ہوگئی تھیں۔ پی بی ایس کے مطابق خدمات کا شعبہ مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ مالی سال2005-06ء کے دوران جی ڈی پی میں شعبہ کا حصہ56 فیصد تھا جو مالی سال2014-15ء کے دوران 57.7فیصد تک بڑھ گیا۔

مزید : کامرس