عدالت چاہے تو سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لے آئے،طاہر القادری کو دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا:طارق فضل چوہدری

عدالت چاہے تو سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لے آئے،طاہر القادری کو ...
عدالت چاہے تو سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لے آئے،طاہر القادری کو دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا:طارق فضل چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت چاہے تو سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لے آئے،طاہر القادری کے دھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

پولیس نے گوجرانوالہ میں بینک لوٹنے والے 2ڈاکووں کوگرفتار کرلیا،آٹومیٹک ہتھیار اور12لاکھ روپے برآمد

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی تھی، اب عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے اگر عدالت چاہے تو رپورٹ شائع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں ہے اور طاہر القادری کو دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ عدالت جب مناسب سمجھے گی رپورٹ کو پبلک کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی بنائی گئی تو معاملہ طاہر القادری عدالت میں لے کر گئے تھے حکومت نہیں لے کر گئی ۔

مزید : قومی