یوئیفا لیگ،لیور پول نے ہوفن ہائم کو2-1سے ہرا دیا

یوئیفا لیگ،لیور پول نے ہوفن ہائم کو2-1سے ہرا دیا

لندن (نیٹ نیوز)فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے میچ میں لیور پول کی ٹیم نے ہوفن ہائم کو دلچسپ کھیل کے بعد دو ایک سے ہرا دیا ہے ۔ یوئیفا فٹبال لیگ کے میچ میں لیورپول اور ہوفن ہائم کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ لیور پول کی جانب سے ٹرینٹ نے 35 ویں منٹ میں فری کِک پر پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی ۔کھیل کے 74 ویں منٹ میں ہوفن ہائم کے ہاورڈ نے اپنی ہی ٹیم کیخلاف گول کر کے لیور پول کی برتری دو صفر کر دی ، ٹیم ہوفن ہائم 87 ویں منٹ میں پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو کہ انہیں فتح نہ دلوا سکا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی