عمر اکمل کو ڈانٹنے پر انضمام الحق نے مکی آرتھر کو سراہا

عمر اکمل کو ڈانٹنے پر انضمام الحق نے مکی آرتھر کو سراہا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمراکمل قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور ان پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے جسے مکی آرتھر نے مسترد کر دیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مکی آرتھر نے عمر اکمل کو ڈانٹنے کا اعتراف کیا ہے تاہم گالیاں دینے کے الزام کو مسترد کر دیاہے ،مکی آرتھر نے جب عمر اکمل کو ڈانٹا تو اس وقت مشتاق احمد اور انضمام الحق بھی وہاں موجود تھے ،کوچ نے عمر اکمل کو مسلسل خراب کارکردگی پر ڈانٹ پلائی جس پر انضمام الحق نے ہیڈ کو چ کے اس اقدام کو سراہا۔دوسری جانب وسیم اکرم کا اس معاملے پر کہناتھا کہ کوچ کھلاڑیوں کو ڈانٹے گا نہیں تو کیا انہیں گو د میں بٹھائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی