آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

17 اگست جمعرات۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آپ کسی کاروباری وفد سے ملاقات کر سکیں گے۔

برج ثور

17 اگست جمعرات۔ اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میں نئی تبدیلی آئے گی۔

برج جوزا

17 اگست جمعرات۔ رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔

برج سرطان

17 اگست جمعرات۔ بعض پرانے مسئلے سر ابھاریں گے۔ گھریلو معاملات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آہیں۔

برج اسد

17 اگست جمعرات۔ کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔

برج سنبلہ

17 اگست جمعرات۔ گھریلو معاملات میں توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔

برج میزان

17 اگست جمعرات۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

برج عقرب

17 اگست جمعرات۔ ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔

برج قوس

17 اگست جمعرات۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔

برج جدی

17 اگست جمعرات۔ گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

برج دلو

17 اگست جمعرات۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔

برج حوت

17 اگست جمعرات۔ ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔

مزید : مخفی علوم