عمران خان نجی دورے پر شمالی علاقہ سپات ویلی پہنچ گئے

عمران خان نجی دورے پر شمالی علاقہ سپات ویلی پہنچ گئے
عمران خان نجی دورے پر شمالی علاقہ سپات ویلی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاست سے چھٹیاں لے کر نجی دورے پر شمالی علاقہ جات کے دورے پر ہیں جبکہ کپتان سیاست میں شدید گرماگرمی پیدا کر نے کے بعد خود تووادی سپات پہنچ چکے ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قدرتی مناظر سے لطف اٹھا یا رہے ہیں ۔
عمران خان کا اپنے دورے بارے کہنا ہے کہ نئے تفریحی مقام کی تلاش میں نکلا ہوں بد قسمتی سے ہم نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک نئی تفریحی جگہوں کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی ہیں ۔

عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جانیوالی تصاویر کے مطابق وہ سپات ویلی میں مقامی لوگوں کے ہمراہ خوبصورت قدرتی تفریح گاہوں کا دورہ کر تے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں ۔


ان کی ایک تصویر میں وہ سپات ویلی میں جھیل کے کنارے تسبیح کرتے ہوئے بازو سے ٹیک لگائے ہوئے نیم دراز ہیں ۔


عمران خان ایک جگہ نیلے رنگ کے شلوار قمیض اور جیکٹ پہنے ہوئے کرکٹ کے زمانے میں کھڑے ہونے کے انداز میں تصویر بنواتے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -