وارنر فٹ ہو گئے، نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر پرستاروں کا شکریہ

وارنر فٹ ہو گئے، نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر پرستاروں کا شکریہ

سڈنی(نیٹ نیوز)دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر فاسٹ بالر جوش ہیزل وڈ کے بانسر پر کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان بدر ہو گئے تھے۔ آسٹریلوی اوپنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو مکمل فٹ ہونے کی خبر دے دی۔ ڈیوڈ وارنر نے نیک تمناں بھرے پیغامات بھیجنے والے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔فٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی دورہ بنگلا دیش کے لیے روانگی یقینی ہو گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم جمعہ کو روانہ دورے کیلئے روانہ ہو گی۔ آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان ایک پریکٹس میچ کے بعد 27 اگست سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی