شراپووا کو یو ایس اوپن کی وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

شراپووا کو یو ایس اوپن کی وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی
 شراپووا کو یو ایس اوپن کی وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

  

واشنگٹن( نیٹ نیوز)روسی ٹینس سٹارماریہ شراپووا28 اگست سے شروع ہونے والے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گی۔پابندی کے بعد انجریز کی شکار ماریہ شراپوا کو یو ایس اوپن کی وائلڈ کارڈ انٹری کی دعوت مل گئی جسے سٹار کھلاڑی نے خوشی خوشی قبول کر لیا۔ ماریہ شراپوا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کی پاداش میں گزشتہ برس پابندی لگی، روسی ساحرہ کی رواں برس اپریل میں ٹینس کی دنیا میں واپسی ہوئی تاہم وہ متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکیں۔ سٹین فورڈ ایونٹ میں انجری کے باعث آٹ ہونا ماریہ شراپوا کا مقدر بنا۔ یو ایس اوپن 28 اگست سے نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ ماریہ شراپوا چھٹا گرینڈ سلیم جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی