کیریبین لیگ، جمیکا نے سینٹ لوشیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

کیریبین لیگ، جمیکا نے سینٹ لوشیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پورٹ آف سپین (نیٹ نیوز)کیریبین پریمیئر لیگ میں آندرے میکارتھے کی جارحانہ اننگز کی بدولت جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، سٹارز کی ٹیم کو متواتر چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا، میکارتھے نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سٹارز کی جیت کی ارمانوں پر پانی پھیر دیا، فلیچر اور سیموئلز کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، میکارتھے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سی پی ایل میں کھیلے گئے 14 ویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، آندرے فلیچر 84 اور مارلون سیموئلز 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد سمیع نے 3 جبکہ ولیمز اور پاویل نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جمیکا تلاواز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، میکارتھے نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی