یوئیفا ایوارڈز، رونالڈو اور میسی پھر آمنے سامنے

یوئیفا ایوارڈز، رونالڈو اور میسی پھر آمنے سامنے
یوئیفا ایوارڈز، رونالڈو اور میسی پھر آمنے سامنے

  

لندن (نیٹ نیوز)کرسٹیانو رونالڈو اور لونل میسی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ، یوئیفا پلیئر آف دی ائیرکیلئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ تیسرا نام یووینٹس کے گول کیپر بوفون کا ہے۔ بہترین کھلاڑی کا اعلان 24 اگست کو ہو گا۔ریال میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو ،جن کی موجودگی میں انکی ٹیم مسلسل دو بار یورپین چیمپئن بنی۔رونالڈو 12 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔دوسرا نام لیونل میسی کا ہے،جو گذشتہ سیزن میں 37 گول کر چکے ہیں ۔ ان کی موجودگی میں بارسلونا نے اسپینش کنگز کپ اپنے نام کیا۔ان دونوں سپر اسٹارکے ساتھ مقابلے پریووینٹس کے گول کیپر بوفون ہیں جن کی ٹیم چیمپئنز لیگ میں تو رنرز اپ رہی ،البتہ اٹالین کپ مسلسل تین بار جیتا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی