لاہور کی فنّی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،جاوید رضوی

لاہور کی فنّی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،جاوید ...
 لاہور کی فنّی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،جاوید رضوی

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار جاوید رضوی نے کہا ہے کہ لاہور کی فنّی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے۔بھارتی ٹی وی ڈراموں پر فوری طور بین لگنا چاہیے ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہت بہتر ہیں۔ فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتا ہے ،جس طرح اسکرین پر با رعب نظر آتا ہوں حقیقی زندگی میں بالکل اس کے برعکس ہوں۔

جاوید رضوی نے کہا کہ مجھے ہمیشہ با رعب کردار میں پسند کیا گیا ہے اور میرے پرستار مجھے ایسے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدت آنے کے باوجود پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ اپنی ڈگر پر چل رہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اور یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ چیلنجنگ کردار کے لئے میرا چناؤ کیا جاتا ہے اورمیری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ایسی کردار نبھاؤں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

مزید : کلچر