اعصام الحق سنسناٹی ماسٹرز مینز ڈبلز سے باہر

اعصام الحق سنسناٹی ماسٹرز مینز ڈبلز سے باہر

واشنگٹن (نیٹ نیوز)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے زیوریف اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار ڈائیگو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے کروشین جوڑی دار نیکولا مکٹک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 3-6 اور 15-13 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی