ہمیشہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں،سلمیٰ چوہدری

ہمیشہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں،سلمیٰ چوہدری
 ہمیشہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں،سلمیٰ چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ سلمیٰ چوہدری نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے سٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں۔

اسی طرح سٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے ۔سلمیٰ چوہدری نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا اسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

 

مزید : کلچر