فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں ،الطاف حسین

فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں ،الطاف حسین
 فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں ،الطاف حسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) سینئرڈائریکٹرالطاف حسین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔ الطاف حسین نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے ۔

کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں فلمی صنعت کی بحالی کے لئے دو سے تین نئی فلمیں شروع کررہا ہوں ۔

مزید : کلچر